HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » شوبز » دنیا کی سو پر کشش شخصیات میں چار پاکستانی شامل

دنیا کی سو پر کشش شخصیات میں چار پاکستانی شامل

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کے 100 خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان اورماہرہ خان سمیت 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کے لیے دنیا بھرسے 100 خوبصور ت اور پُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیجئے