پاکستانتازہ ترین

3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی وضاحت

وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری پوری کرے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 3 اپریل کو صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھجواتے ہوئے 3 ماہ میں نئے انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں، آپ کا مستقبل کیا ہوگا یہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button