بین الاقوامیسیاحت

دنیا کے 25 غریب ممالک میں سے 21 کا افریقہ سے تعلق

دنیا کے 25غریب ترین ملکوں میں سے 21کا تعلق افریقہ سے ہے،جبکہ برونڈی دنیا کا غریب ترین ملک ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق 2021 میں دنیا کے 25 غریب ترین ملکوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔
ان غریب ملکوں میں کم تر ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں جس سے کہ یہ اپنی پیداواریت کو بڑھاسکیں۔جبکہ ان ملکوں میں وسائل کی تقسیم میں بھی بہت زیادہ عدم توازن پایا گیا اور یہ جنگ، بھوک اور قحط کا شکار بھی ہیں۔
ان ملکوں میں پہلے دس ممالک تو دنیا کے سب سے زیادہ غریب ملکوں میں شامل ہیں۔ جن میں سرفہرست افریقی ملک برونڈی ہے جس کی فی کس آمدنی 267.67 امریکی ڈالر ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی سوڈان کی 303.15، تیسرے نمبر پر ملاوی 399.10، موزمبیق 455.01، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو 456.89، وسطی افریقی جمہوریہ 480.50، افغانستان 499.44، مڈغاسکر 514.85، سیرالیون 518.47 اور نائیجر 535.83 شامل ہیں
ان میں سوائے افغانستان کے تمام ملکوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔ جبکہ 25 غریب ترین ملکوں کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر افریقی ملک اریٹیریا 585.16 امریکی ڈالر، چاڈ 639.85، یمن 645.13، لائیبریا 653.60، ٹوگو 690.28، ہیٹی 732.07، سوڈان 734.60، گیمبیا 746.33، گنی بساﺅ 766.75، برکینا فاسو 768.83، روانڈا 823.40، تاجکستان 833.55، مالی 899.22، یوگنڈا 915.35 اور زمبابوے کی فی کس آمدنی 921.85 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔ اس فہرست میں سوائے ہیٹی (وسطی امریکا)، تاجکستان (وسطی ایشیا)اور یمن (مشرق وسطی، ایشیا)کے بقیہ بارہ ملکوں کا تعلق بھی افریقہ سے ہے۔

Leave a Reply

Back to top button