تازہ تریندنیا

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ ، 56 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلےکے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 56 ہوگئی۔

زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا  جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث 56 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 700 سے زائد زخمی ہیں اور 300 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کو زلزلےکے آفٹر شاکس سے بھی خبردار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹر شاکس کا خطرہ موجود ہے۔زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں اور کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔رواں برس فروری میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button