تازہ ترینفن اور فنکار

دو بول: دلوں پر راج کرنے والا یاد گار ڈرامہ

ڈرامے کی کہانی سے لے کر ڈائریکشن، پروڈکشن سے لے کر شوٹنگ تک سب کچھ بہترین تھا۔ اسی لیے یہ ڈرامہ شہرت کی نئی بلندیوں تک پھنچا۔ اس کی مقبولیت کی ایک وجہ اس کا عمدہ او ایس ٹی بھی ہے، جو کہ اب تک لوگوں کی زبانوں پر عام ہے۔ اس کا او ایس ٹی اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ سے بھی زائد دیکھا جا چکا ہے۔

دو بول پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کے یادگار ڈراموں میں سے ایک ہے۔ جو کہ اختتام کے بعد بھی آج تک دلوں پر راج کر رہا ہے۔ اس ڈرامے سے حرا مانی اور عفان وحید کی نہ صرف انفرادی طور پر مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ ان دونوں کی جوڑی کی بھی راتوں رات ہر جانب دھوم مچ گئی۔

ڈرامے کی کہانی سے لے کر ڈائریکشن، پروڈکشن سے لے کر شوٹنگ تک سب کچھ بہترین تھا۔ اسی لیے یہ ڈرامہ شہرت کی نئی بلندیوں تک پھنچا۔ اس کی مقبولیت کی ایک وجہ اس کا عمدہ او ایس ٹی بھی ہے، جو کہ اب تک لوگوں کی زبانوں پر عام ہے۔ اس کا او ایس ٹی اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ سے بھی زائد دیکھا جا چکا ہے۔

اب آتے ہیں کہانی کی طرف تو طرف تو یہ ایک رومینٹک کہانی ہے گیتی اور بدر کی۔ گیتی ایک امیر خاندان کی لڑکی ہے، جس کے والد کا کردار محمود اسلم نے نبھایا ہے۔ ان کا ایک بہت ہی وفادار نوکر ہوتا ہے بدر، جو گیتی کو پسند کرتا ہے۔ لیکن گیتی کسی اور کو (ہارون شاہد) پسند کرتی ہے، لیکن اس کی پھوپھی جان گیتی کی شادی اپنے بیٹے سے کروانا چاہتی تھی۔ آکرکار گیتی اپنے پیار کے ساتھ بھاگنے والی ہوتی ہے، اس کے گھر والے پکڑ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ بدر کے ساتھ بھاگنے والی تھی۔ اس کے والد اس کی زبردستی شادی بدر سے کرواکر اس کو بے دخل کر دیتے ہیں۔ پھر کہانی میں کئی موڑ آتے ہیں اور آخر کار گیتی اور بدر ایک ھو جاتے ہیں۔

اب اگر اداکاری کی بات کی جائے، حرامانی ڈرامے میں بہترین اداکارہ کے طور پر ابھر آئی ہیں۔ انہوں نے گیتی کا کردار شاندار طریقے سے نبھایا ہے۔ ایک امیر گھرانے کی لڑکی ایک غریب میں کس طرح خود کو ڈھالتی ہے۔ کس طرح والد کی ناراضگی میں خود کے جزبات سے لڑتی ہے۔ حرامانی نے کردار بخوبی نبھایا۔

اب اگر بات کی جائے عفان وحید کی تو وہ تو بہت ہی تعریفوں کے حقدار ہیں۔ ان کی اداکاری نے ڈرامے میں الگ ہی جان ڈال دی۔ انھوں نے بہت ہی عمدہ اور بہترین انداز میں بدر کے کردار کو نبھایا۔ بدر کی گیتی کے لیے بے پناہ محبت اور عفان کا اداکاری کا انداز، سب کچھ ہی بہت شاندار تھا۔

حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی نے بھی ہر جانب دھوم مچا دی۔ ان کی جوڑی اس قدر مقبول ہوئی کہ ناظرین ان کو باربار دیکھنے کے لیے خواہشمند ہوئے۔ اس کے بعد اب تک یہ دونوں مزید دو ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔

باقی کاسٹ کی بات کی جائے تو سب نے بہت ہی اعلیٰ کام کیا ۔ محمود اسلم نے بہت ہی بخوبی اپنا کردار ادا کیا۔ ہر اداکار نے اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔

مجموعی طور پر یہ بہت ہی اعلیٰ اور ایک قابلِ ےادگار ڈرامہ ہے۔ ڈرامہ دیکھنے کے شوقین لوگوں کے لیے یہ ایک دعوت کی مانند ہے۔

آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

Leave a Reply

Back to top button