تازہ ترینسیاسیات

‘عمران خان پرو اسٹیبلشمنٹ ہیں’، پی ٹی آئی حلف اٹھوا رہی ہے، صحافی کا دعویٰ

سینیئر صحافی جاوید چودھری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی سٹریٹیجی تبدیل کرچکی ہے۔ سینیئر وکلا کے مشورے پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے اور پارٹی اپنے رہنماؤں سے حلفیہ بیان لے رہی ہے جن میں رہنما کہہ رہے ہیں کہ عمران خان 9 اور 10 مئی کے واقعات کے ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی بھی قومی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بات نہیں کی۔ پی ٹی آئی کے نصف سے زیادہ رہنماؤں نے حلفیہ بیان ریکارڈ کروا دیے ہیں جنہیں وکلا کی جانب سے عدالت میں عمران خان کو پرو-اسٹیبلشمنٹ ثابت کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یوٹیوب پر حالیہ وی-لاگ میں جاوید چودھری نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے سینیئر وکلا کے مشورے پر سٹریٹجی تبدیل کر لی ہے۔ عمران خان نے پہلے جو بیانات اسٹیبلشمنٹ کے خلاف دیے تھے وہ گلے پڑ جائیں گے کیونکہ سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور صداقت علی عباسی جیسے قریبی رہنماؤں کے بیانات سامنے آنے کے بعد عمران خان کے بچنے کے امکانات انتہائی کم رہ جائیں گے۔

پی ٹی آئی انتظامیہ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں سے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا گیا ہے اور ان سے بیان ریکارڈ کروائے گئے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات عمران خان کے کہنے پر نہیں دیے اور 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار عمران خان نہیں ہیں۔ اگر اس کے بعد کوئی بیان سامنے آئے گا تو وہ جبری طور پر لیا گیا ہو گا۔

ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تا کہ اگر بعد میں ان میں سے کوئی پارٹی رہنما عمران خان کے خلاف بیان دے گا تو ان کے اس بیان کو ان کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ زلفی بخاری، زرتاج گل سمیت کچھ رہنماؤں نے تو بیان ریکارڈ کروا دیے لیکن کچھ نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ کیا پارٹی قیادت کو ہم پر بھروسہ نہیں؟ ہم کسی صورت جھکنے یا بکنے والے نہیں۔ ہم اپنی سیاست میں اللہ تعالیٰ اور قرآن پاک کو کیوں لے کر آئیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button