سپورٹس

دھونی کس گیم کے دیوانے ہیں؟ اہلیہ نے بتا دیا!

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سوتے ہوئے بھی ’پب جی‘ کھیل رہے ہوتے ہیں اور اسی کے بارے میں بڑبڑاتے بھی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ساکشی نے دھونی سے متعلق کہا کہ ویڈیو گیم کھیلنے کے بے حد شوقین ہیں، پب جی نے انہیں اس قدر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے کہ وہ رات کو گہری نیند میں بھی پب جی کے حوالے سے ہی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیڈ روم میں اکثر تو ایسا ہوتا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ دھونی ان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن وہ ہیڈ فون لگائے گیم میں لوگوں سے گفتگو میں مصروف ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ جوڑے نے حال ہی میں اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی ہے، دھونی، ساکشی سے جولائی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Back to top button