Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

پاکستان سے دہشت گرد سرحد پار بھیجنے کا بھارتی الزام جھوٹا ثابت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے مبینہ دہشت گرد سرحد پار بھیجنے کے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیدیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے؟ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی والا علاقہ ہے جہاں بھارت نے تہہ در تہہ خار دار باڑ، سکیورٹی نظام اور نگرانی کے جدید ترین آلات نصب کر رکھے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کچھ وقت کے بعد ایسے الزامات دہراتا رہتا ہے، اور دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف بغض پر مبنی کردار کشی کی مہم چلاتا رہتا ہے، بھارتی مکروہ عزائم یورپی ڈس انفولیب پکڑے جانے سے پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارت جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے، فالس فلیگ آپریشن کی نیت سے بھارت خودساختہ جھوٹ گھڑنے سے باز رہے، غیر ذمہ دارانہ بھارتی رویے کے نتائج خطے کی امن و سلامتی کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، فروری2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحے اور جون 2021 میں لاہور دھماکے میں بھارت کا ہاتھ تھا، 2020 میں ریاستی دہشت گردی اور سرپرستی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت دے چکے ہیں۔
اانہوں نے کہا رواں سال فروری میں پاکستان نے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے بھارت پر زور دیا تھا، جنگ بندی کے لیے بھارت پر زور دینے کا مقصد امن و سلامتی اور کشمیریوں کی جانیں بچانا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!