پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی کا ہیلی کاپٹر ریلیف کاموں کیلئے وقف ، کابینہ ایک تنخواہ عطیہ کرے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے جبکہ پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو سٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے،  ہر حقدار کو اس کا حق دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ اور دیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے اور کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات بھی پوری کرنے کا فیصلہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button