پاکستانتازہ ترین

کورونا کے بڑھتے کیسز ، وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے اپیل

وزیراعظم شہبازشریف نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر قوم سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے متعلقہ ہدایات اور ایس اوپیز پر عمل کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کیلئےبہت قربانیاں دی ہیں، ہمیں کورونا کے خلاف ان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button