Uncategorized

رانا شمیم کے بھائی چھ تاریخ کو فوت ہوئے اور یہ 10 تاریخ کو حلف نامہ سائن کرنے لندن پہنچ گئے. اعتزاز احسن

ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے۔ رانا شمیم کی نوازشریف سے وابستگی عیاں ہونے کے بعد
تعصب یا ایک فریق کے حق میں ہونے کا تاثر بنتا ہے۔رانا شمیم یا ان کے بیٹے کے نوازشریف سے تعلقات کے اقرار کے بعد استغاثہ کو رانا شمیم کا نوازشریف کے حق میں رحجان ثابت کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا عجیب بات یہ ہے کہ رانا شمیم کے بھائی چھ تاریخ کو فوت ہوئے اور یہ دس تاریخ کو حلف نامہ سائن کرنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔سابق چیف جج رانا شمیم کی نوازشریف سے بہت زیادہ وابستگی نظر آتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button