تازہ ترینفن اور فنکار

رانی مکھرجی کی بیٹی فلم’ بنٹی اور ببلی 2‘ دیکھ کر کیوں روئی؟

رانی مکھرجی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ لیکن وہ انہیں اسکرین پر ڈانس کرتے دیکھنا پسند کرتی ہے اور جب میں کوئی مضحکہ خیز کام کرتی ہوں تو وہ بھی اسے پسند آتا ہے‘۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی ادیرا فلم’ بنٹی اور ببلی 2‘دیکھ کر رونا شروع ہو گئی تھی۔

یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل پرشیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکار سیف علی خان نے رانی سے پوچھا کہ ’کیا ان کی بیٹی ادیرا نے انہیں پہلے کبھی اسکرین پر دیکھا ہے؟

رانی مکھرجی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں ان کی بیٹی نے انہیں اسکرین پر دیکھا ہے، بلکہ وہ ہمارے ساتھ ابوظبی میں بنٹی اور ببلی 2 کی شوٹنگ کے لیے بھی گئی تھی‘۔

جس پر سیف علی خان نے رانی مکھرجی سے پوچھا کہ ’کیا ادیرا نے ان کی کوئی فلم دیکھی ہے؟‘

رانی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ادیرا نے ان کی فلم ہچکی دیکھی ہے تب وہ صرف ڈیڑھ دو سال کی تھی‘۔

سیف علی خان نے یہ بھی پوچھا کہ ’کیا ادیرا نے اسکرین پر انہیں روتے ہوئے دیکھا؟‘

اس سوال پر رانی نے کہا کہ’ نہیں ۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’انہوں نے اپنی بیٹی کو بنٹی اور ببلی 2 دکھانے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی فلم کا وہ منظرآیا جہاں وہ رونے کی اداکاری کر رہی تھیں تو وہ رونے لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں نہیں لگتا کہ ادیرا انہیں روتا ہوا دیکھ سکتی ہے‘۔

رانی مکھرجی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ لیکن وہ انہیں اسکرین پر ڈانس کرتے دیکھنا پسند کرتی ہے اور جب میں کوئی مضحکہ خیز کام کرتی ہوں تو وہ بھی اسے پسند آتا ہے‘۔

خیال رہے کہ ادیرا، اداکارہ رانی مکھرجی اور یش راج فلمز کے چیئرپرسن آدتیہ چوپڑا کی بیٹی ہیں۔

رانی مکھرجی نے اپریل 2014 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب میں آدتیہ کے ساتھ شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد اس جوڑی کے ہاں ان کی بیٹی ادیرا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button