سپورٹس

راولپنڈی ٹیسٹ میچ، چند دلچسپ حقائق

ویب ڈیسک: 2009ء میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے، لیکن اب 10سال بعد سری لنکن ٹیم ہی کی آمد سے ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع ہوا ہے۔ آئیے! جانتے ہیں کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ کی کچھ منفرد باتیں اور دلچسپ حقائق کیا ہیں؟
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 15برس کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
آج شروع ہونے والے میچ میں پاکستانیٹیم کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
اگرچہ اظہر علی 75 اور اسد شفیق 71 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں لیکن دونوں نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سری لنکن کیپٹن دیموتھ کرونارتنے بطور ٹیسٹ کپتان پاکستان میں پہلی بار آمنے سامنے۔

فوٹو کریڈٹ:آئی سی سی
ملک میں 10 سال بعد ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے فواد عالم کو بھی 10 سال بعد ہی ٹیم میں شامل کیا گیا، وہ لیکن پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں شامل نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر اکتوبر میں سری لنکن ٹیم نے محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی امیدیں روشن ہو گئی تھیں، اور پاکستانی عوام بہت خوش ہیں کہ آخر کار وطن عزیز میں ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئیں اور ایک دہائی کے بعد خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

Leave a Reply

Back to top button