پاکستانتازہ ترین

لوئر دیر: اسکول کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق، 6 زخمی

لوئر دیر کے علاقے بلوخان دپور میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی زیر تعمیر دیوار کا حصہ گر گیا، جس کے ملبے میں دب کر 10 سال کی بچی جاں بحق اور 6 بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ بچیاں زیرِ تعمیر دیوار کے قریب کھیل رہی تھیں، زخمی بچیوں کو لعل قلعہ اور ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی ای ڈی او نے کہا ہے کہ اسکول کے ساتھ مدرسے کی تعمیر کے لیے کھدائی کی جا رہی تھی۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے اسکول کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مالاکنڈ کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے واقعے میں زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

محمود خان نے کہا ہے کہ ناقص تعمیراتی کام ثابت ہونے پر ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button