پاکستان

انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔

اپیل شہری میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، سنگل بینچ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کی سیکشن خلاف آئین ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button