تازہ تریندنیا

آج سے 64 سال پہلے پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا، جو وہ نہ بھلا سکا

 بھارتی کینبرا آر پی 57 طیارہ گرانے کے 64 سال مکمل ہوگئے ، 10 اپریل 1959ء کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی کینبرا کو روک کر مار گرایا اور دونوں بھارتی پائلٹس کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 اپریل 1959 تاریخ میں سنہرے الفاظ میں درج ہے ، جب پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو سبق سکھایا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے کینبرا سیریل IP-988 کے نمبر 106 سکواڈرن کا کینبراآر پی 57 طیارہ پنجاب میں تصویری جاسوسی کے مشن پر تھا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا تھا۔

جب اسکواڈرن لیڈر نصیر بٹ اور فلائیٹ لیفٹیننٹ محمد یونس نے دشمن کے طیارے کو روکا اور فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس نے 50 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاکستان ایئر فورس کی بھارتی فضائیہ کے خلاف یہ پہلی فضائی فتح تھی، بھارتی سکواڈرن لیڈر جگدیش چندر سین گپتا اور فلائیٹ لیفٹیننٹ ستیندر ناتھ رامپال گرفتار ہوئے۔

جنہوں نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے مشن کی تاریخ کے طور پر 10 اپریل کا انتخاب یہ سوچ کر کیا تھا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹ عید کی نماز میں مصروف ہوں گے۔

فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ستارہ جرات سے نوازا گیا، یہ تاریخی واقعہ پاک فضائیہ کے فضائی عملے کی بھرپور تاریخ اور قابلیت کا مظہر ہے، جس میں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں انتہائی بہادری اور پیشہ وارانہ کردار ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button