تازہ ترینخبریںدنیا سےٹیکنالوجی

روس کا خلاء میں اپنی سیٹلائٹ میزائل سے تباہ کرنے کا تجربہ

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ روس جو صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے دیگر ممالک کی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

روس کی جانب سے خلاء میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹیسٹ کی امریکا نے شدید مذمت کی ہے۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملے سے متعلق امریکا کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلا میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ روس جو صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے دیگر ممالک کی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button