تازہ ترینسیاسیات

نواز شریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا

اسلام آباد ایئر پورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف خصوصی طیارے میں سوار ہوئے جو انہیں لے کر اسلام آباد سے لاہور پہنچا۔  

اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کیے۔

نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔

ایئر پورٹ پر انہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی اسحاق ڈار اور دیگر سے ملاقات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق دستخط اور بائیو میٹرک کی کارروائی کے بعد نواز شریف لاہور جانے کے لیے طیارے میں سوار ہوئے۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ بائیو میٹرک سرٹیفکیٹ اور قانونی دستاویزات پر نواز شریف کے دستخط لیے گئے ہیں اور تصدیقی کارروائی بھی مکمل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی لیگل ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی تھی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملنے آنے والوں میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ سابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button