خبریںپاکستان سے

روپیہ مستحکم کرنے پرمعاشی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان نے اپنی معیشت مستحکم کرلی ہے، ایسی چیزیں بنیں گی جو پہلے پاکستان میں نہیں بنتی تھیں، روپیہ مستحکم کرنے پر معاشی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، خوشی ہے پاکستان میں اب ٹائر کی مینو فیکچرنگ ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تین پہلوؤں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان نے اپنی معیشت مستحکم کرلی ہے، روپے پر دباؤ تھا اور ڈالر بڑھ رہا تھا۔ معاشی ٹیم نے روپے کی قدر کو مستحکم کیا۔ پچھلے 3 ماہ میں روپے کی قدر بڑھی ہے۔
اان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری بھی پاکستان آنا شروع ہو گئی ہے، روپیہ مستحکم کرنے پر معاشی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ آئی ایم ایف، اے ڈی بی اور ورلڈ بینک نے بھی کہا کہ پاکستان کی سمت درست ہے۔ جیسے جیسے سرمایہ کاری آئے گی معیشت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو مراعات دی جا رہی ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خوشی ہے پاکستان میں اب ٹائر کی مینو فیکچرنگ ہوگی۔ اس سے پہلے پاکستان میں ٹائر اسمگل ہو کر آتے تھے۔ ایسی چیزیں بنیں گی جو پہلے پاکستان میں نہیں بنتی تھیں۔ اس عمل سے درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھتا ہے، روپیہ گرتا ہے تو تیل، بجلی، گیس سب چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ ایکسپورٹ بڑھانا ہماری پالیسی ہے، امپورٹ کم کردی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے پاکستان 28 پوائنٹس اوپر گیا ہے، پاکستان کے اس سے پہلے چین کے ساتھ تعلقات پہلے اتنے بہتر نہیں تھے۔ چینی قیادت خود چاہتی ہے چینی انڈسٹری پاکستان کی طرف آئے۔ سرمایہ کاروں کو جلدی سہولت نہ دیں تو وہ کہیں اور چلا جاتا ہے۔ ماحول بنا رہے ہیں کہ سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری آسان ہو۔

Leave a Reply

Back to top button