Uncategorized

رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کا قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ بند

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ۔
اسپیکر نے یہ کاروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت ان کو تفویض اختیارات کے تحت کی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کی جانب سے قادر خان مندوخیل کو خط جاری کردیا گیا ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر پی پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ،یہ پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لیے ہو گی۔

Leave a Reply

Back to top button