تازہ ترین

ہم روس کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رکھیں گے

چین کے وزیر خارجہ وانگ وینبن نے کہا ہے کہ ” ہم، دو طرفہ احترام، مفادات اور مساوات کے اُصول کی بنیادوں پر، روس کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رکھیں گے”۔

چین کے وزیر خارجہ کی طرف سے کل منعقدہ پریس کا نفرنس میں ترجمان وانگ سے پوچھا گیا کہ آیا، چین، روس سے توانائی جیسی اجناسِ تجارت کی خرید جاری رکھے گا یا نہیں، روس کے ساتھ تعاون کرے گا یا نہیں؟

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم، دو طرفہ احترام، مفادات اور مساوات کے اصول کی بنیادوں پر، روس کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رکھیں گے۔

اس سوال کے جواب میں کہ بعض مغربی ممالک کے روس کو SWIFT سسٹم سے خارج کرنے کے فیصلہ پر چین کا ردعمل کیا ہو گا؟ وانگ نے کہا ہے کہ "ہم، بین الاقوامی قوانین سے ہٹ کر یک طرفہ شکل میں لگائی گئی پابندیوں کے خلاف ہیں۔ پابندیاں مسئلے کو حل کرنے کی بجائے نئے مسائل پیدا کریں گی اور یہ چیز بے شمار حقائق سے یہ ثابت ہو چکی ہے”۔

ترجمان وانگ وینبن نے کہا ہے کہ "پابندیاں صرف مسئلے کا سبب بننے والے دو فریقین کو ہی نہیں بلکہ تمام متعلقہ فریقین کو اقتصادی نقصان پہنچائیں گی۔ یہی نہیں سیاسی حل کے مرحلے پر بھی منفی اثرات مرتب کریں گی”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button