تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

ریپسیڈ آئل: غذا بھی اور متعدد بیماریوں کا علاج بھی

یوں تو وٹامن ای متعدد اشیاء میں موجود ہوتا ہے جیسے مونگ پھلی، پالک، بادام، شکرقندی، ایواکاڈو(مگر ناشپاتی) وغیرہ۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ توریا کے تیل یعنی ریپسیڈ آئل میں بھی وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے یہ آنکھوں، جلد اور بالوں کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کے نظام کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔

توریا یا ریپسیڈ براسیسیسی فیملی کا ایک چکمدار پیلے رنگ کا پھولدار پودا ہے، جس کی کاشت بنیادی طور پر اس کے تیل سے بھرپور بیج کے لئے کی جاتی ہے، اس میں قدرتی طور پر قابل قدر یوریک ایسڈ ہوتا ہے۔ ریپسیڈ خوردنی تیل کا تیسرا جبکہ پروٹین کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ دنیا بھر کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یہ کاشت ہوتا ہے۔ آبپاش علاقوں میں توریا کی پیداواری صلاحیت 15 سے 18من فی ایکڑ ہے جس کو مختصر وقت میں کاشت اوربر وقت برداشت کر کے گندم بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔

تیل میں موجود اجزاء
ریپسیڈ آئل میں درج ذیل صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں:
کیلوریز
وٹامن ای
وٹامن کے
چکنائی

ریپسیڈ آئل کے فوائد
یوں تو اس تیل میں بے شمار فوائد پائے جاتے ہیں جو انسانی زندگی کیلئے ضروری ہیں لیکن ہم یہاں اس کے محض چند فوائد ہر ہی اکتفا کریں گے۔

دماغی صحت کا ضامن
ریپسیڈ آئل اومیگا تیل سے بھرپور ہوتا ہے جو عموماً مچھلی اور اس کی مصنوعات میں میں پایا جاتا ہے۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ان بہترین غذائی اجزاء میں شامل ہے جو دماغ کی صحت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ یہ دماغی خلیوں کی قابلیت کو بڑھا کر، ان کے رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ ومیگا 3 ایک مضبوط اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے، اور یہ مجموعی طور پر صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ اس میں ضروری فیٹی ایسڈ میں اومیگا 6 بھی شامل ہوتا ہے جو سانس کے نظام، گردشی نظام اور دماغ کو فائدہ دیتا ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہمیں اومیگا 6 اور اومیگا 3 کو 2: 1 کے تناسب سے استعمال کرنا چاہئے، اور اس کے لئے ریپسیڈ آئل سے بہتر شائد ہی کوئی چیز ہو۔

آنکھ، جلد اور بالوں کا محافظ
یوں تو وٹامن ای متعدد اشیاء میں موجود ہوتا ہے جیسے مونگ پھلی، پالک، بادام، شکرقندی، ایواکاڈو(مگر ناشپاتی) وغیرہ۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ توریا کے تیل یعنی ریپسیڈ آئل میں بھی وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے یہ آنکھوں، جلد اور بالوں کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کے نظام کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button