سپورٹس

زمبابوے کی بدولت عالمی کرکٹ کی واپسی

waseemلاہور: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جس کے ساتھ ہی پاکستان میں چھ سال سے زائد عرصے پر محیط عالمی کرکٹ کے بحرقان کا خاتمہ ہو جائے گا۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستانی ٹیم کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی پڑیں۔

میچ کے لیے لوگوں کے جوش و جذبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود لائنوں میں لگ کر میچ کے ٹکٹ خریدے۔

اپنے دورے کے دوران زمبابوین ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے آغاز کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کھلاڑیوں کو ٹیم کٹ بھجوائی ہیں جس سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ زمبابوین ٹیم کے موجودہ اور پاکستان کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔فیس بک پر وسیم اکرم کے مینجر کی جانب سے تصاویر اپ لوڈ کی گئی جس میں وسیم اکرم اہلیہ شنیرا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور پی سی بی کی جانب سے یادگاری کٹ موصول ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button