Uncategorized

زندگی میں کامیابی کے لیے اہم ترین عنصر

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ کامیابی کے لیے قسمت کے ساتھ ساتھ اچھے ذہن کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاہم ایک اور چیز اس حوالے سے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جب بات زندگی میں کامیابی کی ہو تو ذہانت کے مقابلے میں انسانی رویہ خاص طور پر میانہ روی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ کئی احادث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں میانہ روی یا اعتدال سے زندگی گزارنے کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی شخص کا زندگی میں رویہ اس کی کامیابی کے لیے ذہانت سے زیادہ اہم پیشگوئی کرنے والا عنصر ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق لوگوں کا رویہ دو کیٹیگریز میں سے ایک ہوتا ہے ایک لکیر کے فقیر اور دوسرا کھلا ذہن۔

محققین کے مطابق جب کوئی فرد پہلی کیٹیگری سے تعلق رکھتا ہو تو وہ مانتا ہے کہ وہ کیسی شخصیت رکھتا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، جس کے نتیجے میں مشکل حالات میں ایسے لوگ خود کو بے بس اور امید سے محروم تصور کرنے لگتے ہیں۔

کھلے ذہن کے افراد کا ماننا ہوتا ہے کہ وہ اپنی کوشش سے حالات میں بہتری لاسکتے ہیں، چاہے ذہانت میں وہ دوسروں سے پیچھے کیوں نہ ہو مگر چیلنجز کا سامنا کرکے وہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع پاتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے فیصلہ کن عنصر یہ ہوتا ہے کہ کوئی شخص دھچکوں اور چیلنجز کا کس طرح سامنا کرتا ہے اور کھلے ذہن کے افراد ہر طرح کے حالات کو کھلے ہاتھوں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کے بقول ناکامی تو بس ایک عنصر ہے جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ کو یہ مسئلہ حل کرنا ہے جس کے لیے کچھ نیا کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Back to top button