فیصل آباد میں زیادتی میں ناکامی پر خاتون کو آگ لگانے والے کرایے دار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں زیادتی میں ناکامی پرملزم نے نتاشا نامی خاتون کو آگ لگا دی،علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کاشف خاتون کا کرایہ دار ہے اکیلا دیکھ کرگھر میں گھسا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی انکار پر خاتون کو آگ لگادی۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، خاتون کا جسم 70 فیصد جھلس چکا ہے۔