تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی ٹھیک کر لی گئی: پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے قریب زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ روز زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ صارفین رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے پی ٹی کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ کچھ صارفین کو انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کی وجہ سے سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا‘۔


پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ’متاثرہ کیبل کی مرمت کر دی گئی ہے اور سروسز کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے کام جاری ہے’۔

اتھارٹی نے کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابقن متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے قریب زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ روز زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ صارفین رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے پی ٹی کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ کچھ صارفین کو انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کی وجہ سے سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا‘۔


پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ’ناقص کیبل سیگمنٹ کی مرمت کر دی گئی ہے اور سروسز کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے کام جاری ہے’۔

اتھارٹی نے کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

فجیرہ کے قریب بین الاقوامی زیرآب کیبل سسٹم اے اے ای-1 میں گزشتہ روز خرابی کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

قبل ازیں ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، بین الاقوامی سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر ملک بھر میں انٹرنیٹ کی صورتحال بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ہمیں اپنے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر افسوس ہے اور جیسے ہی سروسز مکمل طور پر بحال ہوں گی صارفین کو آگاہ کریں گے’۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی اس معاملے سے آگاہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی اے نے کہا تھا کہ پاکستان کو انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے جوڑنے والی بین الاقوامی کیبلز میں سے ایک میں خرابی کے پیش نظر صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے متعلقہ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے اضافی بینڈوتھ کے ذریعے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔

اتھارٹی نے کہا تھا کہ زیر آب کیبلز میں خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروسز کی جانب سے صارفین کو موجودہ مسئلے سے آگاہ کیا جارہا ہے اور جب تک یہ خرابی برقرار رہتی ہے ملک بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتار کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Back to top button