خبریںدنیا سےپاکستان سے

سال 2020 کے پہلے روز دنیا بھر میں کتنے بچے پیدا ہوئے؟

ویب ڈیسک: سال 2020 کے پہلے روز دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 92 ہزار 78 بچوں نے جنم لیا.
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نئے سال کے پہلے روز یعنی یکم جنوری کو 67 ہزار 385 بچوں کی پیدائش ہوئی جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے.
رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ نئے سال کے پہلے روز دنیا بھر میں پیدا ہونے والے بچوں میں 17 فیصد صرف بھارت میں پیدا ہوئے.
رپورٹ کے مطابق بھارت کے بعد چین میں 46 ہزار 299، نائیجیریا میں 26 ہزار 39، پاکستان میں 16 ہزار 787، انڈونیشیا میں 13 ہزار 20 اور امریکا میں 10 ہزار 452 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ زیادہ تر بچوں کی پیدائش دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی۔

Leave a Reply

Back to top button