تازہ ترینجرم کہانی

وزیرعظم بنوانے کا جھانسہ٬ شہری نوسربازوں کو 9 کروڑ دے بیٹھا

نوسر بازوں نے شہری کو وزیر اعظم بنوانے کے نام پر 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔ راولپنڈی سے خبر کے مطابق نوسربازوں نے شہری علی کو وزیر اعظم بننے کا جھانسہ دیا جس کے داو میں متاثرہ شخص آگیا۔ اخباری خبر کے مطابق اس شخص نے 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کیش نوسربازوں کو دیئے جبکہ چند کروڑ روپے کی رقم کام ہونے کے بعد ادا کرنا طے ہوئی۔ شہری کے مطابق رقم ملنے کے کچھ دن کے بعد انہوں نے فون اٹھانا بند کردیا اور اب انکے ٹھکانے پر تالا پڑا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کا دعوی’ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت پورے ملک میں نگران حکومتیں بننے کا عمل جاری ہے۔ اورمن پسند اشخاص کے درمیان مبینہ طور پر میرٹ کے مطابق تقرریاں کرنے کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button