تازہ ترینسیاسیات

سائفر کیس : گرفتار شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا

ایف آئی اے نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی جبکہ وکیل شعیب شاہین نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم ہونے والی آفیشل سیکرٹ ایکٹ مقدمے کی خصوصی عدالت میں ان کیمرہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں خصوصی عدالت میں پیش کردیاگیا ، انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

ایف آئی اے وکیل نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائفرسےمتعلق دستاویزکی برآمدگی کیلئےجسمانی ریمانڈدرکارہے۔

وکیل شعیب شاہین نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔

یاد رہے گذشتہ روز سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ اورتعزیرات پاکستان کی دفعہ34کےتحت مقدمہ درج ہے اور قانون کے مطابق جسمانی دینے کا اختیار خصوصی عدالت کو ہے۔

تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ملزم کا میڈیکل کروائیں اور 21 اگست کو ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کریں اور ملزم کےجسمانی ریمانڈسےمتعلق استدعاخصوصی عدالت کےسامنے رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button