خبریںپاکستان سے

سرکاری کالجوں میں ٹیچرز اور طالبعلموں کے موبائل فون استعمال پر پابندی

ویب ڈیسک: حکومتِ سندھ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سیکریٹری کالجز نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کالجز میں تعلیمی معیار اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
سیکریٹری کالجز نے پرنسپل کو اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق سول جج اور مجسٹریٹ کسی بھی وقت کالجز کا دورہ کر سکتے ہیں اور اِس اقدام کا مقصد طلبہ کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button