سپورٹس

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، فواد عالم بھی شامل

ویب ڈیسک: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، جس میں کئی برسوں بعد فواد عالم کو بھی شامل کیا گیا ہے، سری لنکا کیخلاف کھیلنے والے اسکواڈ کے کپتان اظہرعلی ہی ہوں گے.
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا ٹیم کی سلیکشن تنہا نہیں کرتا بلکہ 6 سلیکٹرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا غور سے جائزہ لیتے ہیں، تب انتخاب کیا جاتا ہے ، سب کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم منتخب کی گئی تھی۔
مصباح الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ موسیٰ خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کئی سال سے ٹیم سے باہر رہنے والے فواد عالم قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں اب تک 4 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا امید ہے کہ اس بار ٹیم میں موقع ملے گا۔
مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اظہر علی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق، یاسر شاہ، شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بہترین ٹیم منتخب کی ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button