تازہ ترینپاکستان

سری نگر کیلئے بھارت کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیکی درخواست

بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی۔
بھارتی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ درخواست دی ہے جبکہ حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی۔جسکی روشنی میں حکومت پاکستان بھارتی درخواست پر فیصلہ کرے گی.
یاد رہے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔
گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی اجازت سے بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھیں۔
بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی، خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button