تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سشمیتا سین کی بالی ووڈ میں زبردست انداز میں واپسی

سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیریز ’آریا‘ کے سیزن 2 کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

سابق مس انڈیا اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین سیریز ’آریا‘ کے سیزن 2 کے ساتھ شاندار انداز میں واپس آگئی ہیں۔

سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیریز ’آریا‘ کے سیزن 2 کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اتناصبر کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آریا کی آپ کے پاس واپسی پر بہت خوشی ہوئی!‘

سشمیتا سین نے اس سیریز میں اپنے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’اس سیزن میں، آریا کی کمزوری اس کی سب سے بڑی طاقت ہے، شیرنی آرہی ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بتایا کہ ان کی سیریز ’آریا‘ کا سیزن 2 رواں سال 10 دسمبر کو ڈِزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

سیریز ’آریا‘ کے سیزن 2 میں آریا اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے اور جرائم اور دشمنوں کی تاریک دنیا سے نمٹتی نظر آئے گی۔

اس سیریز میں اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ اداکار سکندر کھیر، وکاس کمار، میو سراؤ، انکور بھاٹیہ، آکاش کھرانہ اور دلناز ایرانی بھی نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین کو سیریز ’آریا‘ کے سیزن 1میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button