تازہ ترینسیاسیات

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا کی۔

پولیس کی درخواست پر  تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کیا گیا تھا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پولیس نے یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گری عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست 30مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔ عدالت نے یاسمین راشد کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، یاسمین راشد کے خلاف دہشت گری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button