تازہ ترینخبریںدنیا سے

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ

سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کے نیتجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملے کیا گیا لیکن ایئرپورٹ پر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔تاہم ڈرونز کے ٹکڑے لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button