تازہ ترینجرم کہانی

ایبٹ آباد میں پولیس اہلکار قتل 5مشتبہ افراد گرفتار

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)تھانہ کینٹ میں تعینات پولیس اہلکار نجی ہوٹل میں قتل ،ہوٹل منیجر سمیت 4مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا ہے ،واقعہ میں لڑکی کے بھی ملوث ہونیکا انکشاف ہوا ۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی اور مختلف ذرائع سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کا اہلکار ارشد تنولی کو تھانہ میرپور کی حدودشارجہ ہوٹل میں قتل کیا گیا ہے ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو ایوب میڈیکل کیمپلیکس منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ھے۔

پولیس زرائع کے مطابق شارجہ ہوٹل میں پولیس اہلکار کو کمرے میں قتل کر کیا گیا ۔ پولیس اہلکار ارشد تنولی جو کینٹ تھانہ میں تعینات تھا پولیس نے 4نوجوانوں اور ہوٹل منیجر کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا ۔

زرائع کے مطابق ایک عورت کے ملوث ہونے کی اطلاع ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کےحوالے کر دی گئی ھے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہے جس سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیا ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button