خبریں

سعودی عرب میں اب خواتین ریسلنگ بھی!

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’ریاض سیزن‘ نامی میوزیکل اور ثقافتی میلہ جاری ہے جو دسمبر کے وسط تک رواں دواں رہے گا.
3 دن قبل اس میلے میں عبایہ میں ملبوس نوجوان لڑکی کے ’ہپ ہاپ‘ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ اسی میلے میں پہلی بار خواتین انتہائی مختصر لباس پہن کر ریسلنگ فائٹ کرتی دکھائی دیں گی۔
سعودی اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں پہلی بار خواتین ریسلر مقابلہ کرتی نظر آئیں گی.
رپورٹ کے مطابق ریاض میں ہونے والے مقابلے میں 29 سالہ امریکن ریسلر لیسی ایونز اور 37 سالہ کینیڈین ریلسر نتالیا نیدھرت ایک دوسرے کو مزا چکھاتی دکھائی دیں گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ خواتین ریسلر سعودیہ کی سرزمین پر فائٹ کریں گی، ساتھ ہی پہلی بار خواتین انتہائی مختصر لباس میں کھیل کھلتی دکھائی دیں گی۔
دونوں خواتین کا ریسلنگ مقابلہ 31 اکتوبر کی شب کو ہوگا جو کہ ریاض سیزن کا حصہ ہے، ساتھ ہی ریاض میلے میں مرد ریسلر بھی ایک دوسرے کو مزا چکھاتے دکھائی دیں گے۔
مرد ریلسرز کے مقابلے میں سابق چیمپیئن ٹائسن فیوری اور برون اسٹرومین سمیت کم سے کم ایک درجن ریسلر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے.

Leave a Reply

Back to top button