فن اور فنکار

ویڈیو: بھارتی گلوکارہ ستیندر ستی کی 50 رکنی وفد کے ہمراہ کرتار پور آمد

بھارتی پنجابی گلوکارہ ستیندر ستی 50 رکنی وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچ گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق انہوں نے بھارتی گلوکارہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال گلدستے سے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ستیندر ستی نے اپنے دورے کے دوران لنگر ہال میں اپنے ہاتھوں سے روٹیاں بنائیں اور پھر سب کے ساتھ مل کر لنگر بھی کھایا۔

اس موقع پر بھارتی پنجابی گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو سن کر سیکھا، یہاں بہت محبت ملی، حکومت پاکستان اور دربار انتظامیہ کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر شکرگزار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button