تازہ تریندنیا

محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے خلاف فرانس میں مظاہرہ

فرانس کے درالحکومت پیرس میں مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا  جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

 مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر محمد خان بھٹی کو رہا کرو ، امپورٹڈ حکومت نامنظور،  ناجائز گرفتاریاں بند کرو اور ظلم کا نظام نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے ۔

پیرس میں پلاس دو لا ری پبلک کے مقام پر ہونے والے مظاہرے میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ  منڈی بہاؤالدین کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت کی انتہا کردی ھے۔ محمد خان بھٹی نے اگر کوئی جرم کیا ھے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔ اس طرح لوگوں کو اٹھانا اور غائب کردینا انتہائی ظلم کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button