تازہ تریندنیا

فلسطینیوں کی نسل کشی : بیلجیئم کی ٹرانسپورٹ یونینز کا اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل سے انکار

بیلجیئم کی ٹرانسپورٹ یونینز نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل اور ہوائی اڈوں پر ہتھیاروں کی لوڈنگ سے بھی انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کی ٹرانسپورٹ یونینز نےاسرائیل کوفوجی سامان کی ترسیل سےانکارکردیا اور کہا فلسطینیوں کیخلاف اسلحے کی ترسیل اسرائیل نہیں کریں گے ، اسرائیل کو فراہم اسلحے سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔

ٹرانسپورٹ ورکرز نے بیلجیئم کے ہوائی اڈوں پر ہتھیاروں کی لوڈنگ سے بھی انکارکردیا۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیلجیئم کی ٹرانسپورٹرزیونینز اور ورکرزکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں دیگرتنظیمیں اورورکرزبھی بیلجیئم ٹرانسپورٹرزورکرزکی پیروی کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے پرپابندی لگائی جائے۔

خیال رہے غزہ میں ستائیس روز سے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی جاری ہیں، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر فوس فورس بم گرادئیے جس سے سینکڑوں افرادزخمی ہوئے، چوبیس گھنٹے میں مزید دو سوپچاس فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہدا کی تعداد نوہزار سے تجاوز کر گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button