HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » بالی وڈ » سلمان خان بنیں گے ایک بار پھر جاسوس

سلمان خان بنیں گے ایک بار پھر جاسوس

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وُڈ سُپر سٹار سلمان خان ایک بار پھر جاسوس بنیں گے، وہ جنوبی کورین فلم ’’ویٹرن‘‘ کے بھارتی ری میک میں جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان جنوبی کوریائی فلم ’’ویٹرن‘‘ کے بھارتی ری میک میں جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جنوبی کوریا کی فلم’’ویٹرن‘‘ 2015ء میں بنی تھی۔ کوریائی زبان میں بننے والی اس فلم کے مصنف اور ڈائریکٹر ریو سی انگ وان ہیں، اس میں جاسوس کا کردار اُوانگ یُنگ مِن نے ادا کیا تھا، اب بھارتی ری میک میں یہ کردار سلمان خان نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں! سلمان خان کیساتھ کیسی دوستی ہے، کترینہ کیف نے سب بتا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’ویٹرن‘‘کے ری میک حقوق جنوبی کوریائی کمپنی سی جے پروڈکشن ہاؤس سے رئیل لائف پروڈکشن ہاؤس نے خریدے ہیں۔

واضح رہے سلمان خان اس سے قبل فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘میں بھی جاسوس کا کردار نبھا چکے ہیں۔

جواب دیجئے