خبریںپاکستان سے

سمندری طوفان کیار میں شدت، کراچی سے چند سو کلومیٹر دور

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ سمندری طوفان کیار کراچی سے چند سو کلومیٹر دور موجود ہے اور شدد اختیار کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مشرق میں موجود ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کر گیا ہے اور اب کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹراپیکل سائیکلون مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس وقت طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 210 سے 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کیار کراچی سے 860 کلومیٹر جنوب میں ہے، سائیکلون کیار آج مزید شدت اختیار کرکے سپر سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کہ 28 سے 30 اکتوبر کے دوران زیریں سندھ اور مکران میں طوفان کے اثرات متوقع ہیں۔
طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

Leave a Reply

Back to top button