Uncategorized

سموگ کا مقابلہ ہو گا، 3 دن سکول بند کرنیکی تجویز ملتوی

سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے سموگ نے ائیر کوالٹی انڈکس میں اضافے کے باعث تین دنوں کے لیے سکول بند کرنے کی تجویز ملتوی کردی ہے
سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے سموگ کےاجلاس میں تین دن سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی گئی جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ لاہور شہر میں ایک ماہ کے لیے یورو ٹو آئل کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہریوں کو لاہور میں گاڑیوں کے لیے یورو فائیو آئل کے استعمال پر ہدایات جاری کیں گئیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں دسمبر کے مہینے میں سموگ کے اثرات مزید بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔ لاہور سموگ کی صورتحال ابھی خطرناک نہیں ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سموگ کے تدارک کے لیے سکولوں کی بندش کوئی حل نہیں ۔

Leave a Reply

Back to top button