پاکستان

سندھ میں کورونا کے کاری وار، 74 ڈاکٹر زندگی سے محروم

کراچی۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کاری وار اب تک 74 ڈاکٹروں کو زندگی سے محروم کر گئے ، معالجین نے شہریوں سے ویکسی نیشن اور احتیاط کی اپیل کی ہے۔ کراچی میں اب بھی ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز نے شہریوں سے ویکسینیشن کی اپیل کی ہے۔ اس وبا کے نتیجے میں سندھ میں اب تک 74 ڈاکٹرز انتقال کر چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ سندھ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 543اموات ہوئیں اور اگست کے ایک ہفتے میں ہونے والی اموات 150 سے زائد ہیں، ڈاکٹرز تنظیمیں کہتی ہیں ویکسینیشن عمل کو تیز کیا جائے۔

Leave a Reply

Back to top button