Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیرزمین گہرائی 168 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔
علاقہ مکین زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!