تازہ ترینخبریںپاکستانپاکستان سے

سوار محمد حسین نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت

سوار محمد حسین شہید 17 جون 1949ء کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے،3 ستمبر1966 ء کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی،.1971 کے پاک بھارت معرکے میں بطور ڈرائیور اگلے مورچوں پر ڈٹی فوج کو گولہ بارود پہنچاتے رہے۔

دفاع وطن کے لیے جان قربان کر کے نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے سوار محمد حسین شہید کا آج 50واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

سوار محمد حسین شہید 17 جون 1949ء کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے،3 ستمبر1966 ء کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی،.1971 کے پاک بھارت معرکے میں بطور ڈرائیور اگلے مورچوں پر ڈٹی فوج کو گولہ بارود پہنچاتے رہے۔

5 دسمبر کو ظفر وال شکر گڑھ میں بھارت نے شدید گولہ باری کی تو محمد حسین اپنے ساتھیوں کی شہادت پر خود ٹینک شکن توپوں کے پاس پہنچ کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے رہے، کئی روز تک دفاع وطن کے جذبے سے آتش و آہن کے اس خونی کھیل میں سرگرم سوار حسین نے 10 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔

Leave a Reply

Back to top button