موسم کا حال بتانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہے، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن رہا ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام سے کراچی سمیت بالائی سندھ میں اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے باعث آج رات سے کل تک سندھ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کے تحت کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔