تازہ ترینخبریںپاکستانپاکستان سے

سول اور فوجی حکام کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سول اور عسکری عہدیداروں نے شرکت کی.

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جس میں سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کے بہیمانہ قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر واضح کیا گیا ہجوم اور کسی کو انفرادی طور پر قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےعزم کا اظہار کیا گیا.

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سول اور عسکری عہدیداروں نے شرکت کی.

Leave a Reply

Back to top button