کاروبار

سونا 700 روپے مزید سستا

کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 93021 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہو کر1747 ڈالر فی اونس ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button