تازہ ترینجرم کہانی

ڈرون سے منشیات اسمگل کرنے والا ایک اور گروہ گرفتار

اینٹی نارکوٹکس اور رینجرز نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے ایک اور گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب رینجرز کے ساتھ بادیاں چیک پوسٹ لاہور کے قریب مشترکہ کارروائی کی جس دوران 2 گاڑیوں میں سوار لاہور اور خانیوال کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 6 کلوگرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے این ایف اور رینجز نے 5مختلف کارروائیوں کے دوران 183 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے

ترجمان نے بتایا کہ 5 موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 26 کلو 400 گرام افیون اور 12 کلو آئس برآمد کی گئی، اس دوران مردان اور کشمیر کے رہائشی 2 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اٹک میں مدینہ چوک کے قریب رکشے سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم منشیات رکشے کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں ایک گاڑی سے 100 کلو 800 گرام چرس اور 30 بور پستول برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف نے سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب جیپ سے 11 کلو گرام چرس برآمد کی، ملزم مستونگ کا رہائشی تھا جو منشیات کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button